انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔
ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹاپ 10 سے باہر ہوگئے۔
میرے ساتھ 12 سالوں سے ایک جن موجود ہے جو مجھے آباؤ اجداد سے ملا: محسن گیلانی کا دعویٰ
ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے ہیری بروک کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں اور انگلینڈ کے جو روٹ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
پاکستان کے بابر اعظم 5 درجے تنزلی کے بعد 15ویں نمبر پر چلے گئے ہیں، جبکہ سری لنکا کے کمیندو مینڈس 2 درجے ترقی کے بعد 10ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
پاکستان کے سعود شکیل نے 15 درجے کی لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے 18ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے، جبکہ سری لنکا کے سونل دینوشا 25ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
محمد رضوان کی رینکنگ میں 7 درجے تنزلی ہوئی ہے، جس کے بعد وہ 33ویں نمبر پر موجود ہیں، جبکہ شان مسعود 3 درجے تنزلی کے بعد 41ویں اور سلمان آغا 3 درجے تنزلی کے بعد 43ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ
ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک پہلے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
انگلینڈ کے اولی رابنسن 6 درجے ترقی کے بعد 5ویں نمبر پر براجمان ہیں، جبکہ سری لنکا کے اسیتھا فرنینڈو 4 درجے ترقی کے بعد 11ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
پاکستان کے محمد عباس 15ویں نمبر پر موجود ہیں، جبکہ انگلینڈ کے جوش ٹنگ 4 درجے ترقی کے ساتھ 13ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ انگلینڈ کے گس اٹکنسن 10 درجے تنزلی کے بعد 24ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔