پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آسٹریا سے لندن پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ ان کے اسٹاف کے ارکان بھی لندن پہنچے ہیں۔
وزیر اعظم کا دورہ کرغزستان مکمل، کرغز صدر خود گاڑی چلا کر شہباز شریف کو ائیرپورٹ لائے
ذرائع نے بتایا کہ تقریباً 48 گھنٹے قبل صدر آصف علی زرداری بھی آسٹریا سے لندن پہنچے تھے۔ صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری تقریباً ایک ہفتہ لندن میں قیام کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی لندن میں قریبی دوستوں اور بعض برطانوی وزرا سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔