Gas Leakage Web ad 1

وزیراعظم کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم

0

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ شہریوں اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا کسی صورت قابل قبول نہیں، ایسے پرتشدد اقدامات علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی کرنے والے حملے فوری طور پر بند کیے جائیں۔

Gas Leakage Web ad 2

شہباز شریف نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے تحفظ کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات اور دیرینہ وابستگی مزید مستحکم ہوئی ہے۔
سکیورٹی فورسز کی پشین میں کارروائی، افغانستان سے اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام
پاکستانی دفتر خارجہ نے ریاض کے شاہ خالد ایئرپورٹ پر حوثیوں کے تازہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری ہوائی اڈے کو نشانہ بنانا دہشت گردی کی ایک گھناؤنی کارروائی ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ بیان میں حملے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہری تشویش کا اظہار بھی کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کی دعائیں متاثرین اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔ حوثیوں کی جانب سے شہری آبادی اور بنیادی ڈھانچے کو مسلسل نشانہ بنانا مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عالمی برادری کو ایسے اقدامات کی غیر مشروط مذمت کرنی چاہیے۔ پاکستان سعودی عرب کی قیادت اور عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب کو اپنی سرزمین اور عوام کے تحفظ کے لیے دفاع کا حق حاصل ہے۔ پاکستان حوثی ملیشیا سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اپنے دہشت گرد حملے فوری طور پر بند کرے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور دفاع کے لیے اپنے پختہ عزم کے ساتھ مملکت کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

خبر کے مطابق یمن کی حوثی ملیشیا نے ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ اور دمام ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد جاں بحق جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔

سعودی اتحادی افواج نے ایک ہی ہفتے کے دوران ریاض ایئرپورٹ پر ہونے والے تیسرے حملے کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے فوری اور سخت کارروائی کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.