Gas Leakage Web ad 1

پمز اسپتال سانحہ: بچوں کی موت آکسیجن بند ہونے اور جھلسنے سے ہوئی، ابتدائی رپورٹ

0

اسلام آباد: پمز اسپتال میں پیش آنے والے سانحے کے حوالے سے اسپتال انتظامیہ نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ابتدائی رپورٹ کے مطابق این آئی سی یو میں انکوبیٹر کے ساتھ آکسیجن کی مقدار بتانے والا نیبولائزر پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں آکسیجن نے آگ پکڑ لی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کے بعد دھواں پیدا ہوا جو پائپ کے ذریعے بچوں کے سانس میں داخل ہوا، جبکہ بچوں کی موت آکسیجن بند ہونے اور جھلسنے کے باعث ہوئی۔
معروف اداکارہ اُشنا شاہ کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش
انتظامیہ کی جانب سے تیار کردہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ ابتدا میں کم تھی تاہم بعد میں تیزی سے پھیل گئی۔

واضح رہے کہ آج صبح اسلام آباد کے پمز اسپتال کے گائنی وارڈ کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز اسپتال کی نرسری میں صبح 6 بج کر 45 منٹ پر ایئر کنڈیشن کمپریسر پھٹنے سے آگ لگی تھی۔

اسپتال حکام کے مطابق آگ لگنے کے وقت نرسری میں 16 بچے موجود تھے، جن میں سے صرف ایک بچے کو بچایا جاسکا جبکہ 15 نومولود جاں بحق ہوگئے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.