Gas Leakage Web ad 1

اگر نئے صوبے پاکستان کے مفاد میں ہیں تو ضرور بننے چاہئیں: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری

0

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اگر نئے صوبوں کا قیام پاکستان کے مفاد میں ہے تو انہیں ضرور بنایا جانا چاہیے۔

Gas Leakage Web ad 2

سوشل میڈیا پر نجی ٹی وی کے ایک پروگرام کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے مثبت اور صحت مند بحث کا آغاز خوش آئند پیشرفت ہے، تمام سیاسی جماعتوں اور عوام کو نئے صوبوں سے متعلق ہونے والی بحث کا حصہ بننا چاہیے۔
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا
انہوں نے کہا کہ صوبوں کی تشکیل جیسے اہم فیصلوں پر اتفاقِ رائے پیدا کرنا انتہائی ضروری ہے، یہ ایسا معاملہ نہیں جسے کسی پر زبردستی مسلط کیا جا سکے۔ ان کے مطابق یہ معاملہ پارلیمنٹ سے متعلق ہے، اس لیے پارلیمنٹ میں بھی اس پر تفصیلی بحث ہونی چاہیے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے مفادات سے بالاتر ہو کر صرف پاکستان اور عوام کے مفادات کو مدنظر رکھنا چاہیے، جبکہ اہم قومی اور انتظامی معاملات پر سیاست سے بالاتر ہو کر بحث ہونی چاہیے۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ بھارت نے 1950 میں صوبوں سے متعلق ایک کمیشن تشکیل دیا تھا اور اس حوالے سے فیصلے کیے گئے، جس کے نتیجے میں بھارتی پنجاب سے مزید تین صوبے، ہماچل پردیش، ہریانہ اور پنجاب وجود میں آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر نئے صوبوں کا قیام پاکستان کے بہترین مفاد اور انتظامی بہتری کے لیے ضروری ہے تو انہیں ضرور بنایا جانا چاہیے۔ تاہم اگر یہ خدشہ ہو کہ نئے صوبوں کے قیام سے مزید تقسیم یا انتشار پیدا ہوگا تو اس معاملے پر مختلف آراء سامنے آسکتی ہیں۔ ان کے مطابق اس حساس معاملے کو کھلے دل کے ساتھ صحت مند بحث، مشاورت اور اتفاقِ رائے کے ذریعے آگے بڑھایا جانا چاہیے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.