Gas Leakage Web ad 1

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ یا گورنر راج پرغور، وزیراعظم ہاؤس میں کل اجلاس طلب

0

خیبر پختونخوا کی صورتحال پر اہم اجلاس کل وزیراعظم ہاؤس میں طلب کیے جانے کا امکان

Gas Leakage Web ad 2

خیبر پختونخوا کی صورتحال کے حوالے سے اہم فیصلوں کے لیے کل وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبے کی موجودہ صورتحال، عوام کے تحفظ اور امن و امان سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، جبکہ ایمرجنسی کے نفاذ اور گورنر راج سمیت مختلف آئینی آپشنز پر غور متوقع ہے۔
وزیر خزانہ کی نیدرلینڈز کے کاروباری وفد سے ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع، بشمول سابق قبائلی علاقوں (سابق فاٹا)، میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ اس تجویز کا مقصد متعلقہ علاقوں میں عوام کے تحفظ اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرنا بتایا جا رہا ہے۔

اجلاس میں قومی سلامتی کے اداروں کی جانب سے موصول ہونے والی رپورٹس کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ صوبے کی صورتحال پر غور کے بعد اہم اختیارات وفاقی حکومت کے استعمال میں دینے سے متعلق تجاویز کا بھی جائزہ لیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئین پاکستان کے آرٹیکلز 232، 233 اور 234 سمیت متعلقہ آئینی شقوں کا جائزہ لینے کے بعد ممکنہ اقدامات اور اہم فیصلوں کی منظوری پر غور کیا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.