Gas Leakage Web ad 1

کراچی پورٹ پر 68 کروڑ روپے سے زائد کی ڈیوٹی چوری کی کوشش ناکام

0

کراچی پورٹ پر 68 کروڑ روپے سے زائد کی ڈیوٹی چوری کی کوشش ناکام

Gas Leakage Web ad 2

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹرانزٹ ٹریڈ نے کراچی پورٹ پر پرنٹڈ پیپر کے نام پر سگریٹ پیپر، ایسیٹیٹ ٹو اور غیر ملکی پرفیومز کی غیر قانونی کلیئرنس کی کوشش ناکام بنا دی۔

ذرائع کے مطابق کراچی پورٹ پر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹرانزٹ ٹریڈ کی بڑی کارروائی کے دوران دو کنٹینرز سے بھاری مقدار میں نان ڈیوٹی پیڈ سامان برآمد کرکے ضبط کر لیا گیا۔ کنٹینرز سے ہزاروں کلوگرام سگریٹ پیپر، ایسیٹیٹ ٹو، غیر ملکی پرفیومز اور منرل واٹر بھی برآمد ہوا۔
وزیر خزانہ کی نیدرلینڈز کے کاروباری وفد سے ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
ذرائع کا کہنا ہے کہ ضبط شدہ درآمدی سامان کو پرنٹڈ اور مس پرنٹڈ پیپر رولز ظاہر کرکے کلیئر کرانے کی کوشش کی گئی۔ دونوں کنٹینرز میں موجود سامان کی ظاہر کردہ مالیت تقریباً 18 لاکھ روپے ڈیکلیئر کی گئی تھی، تاہم تفصیلی جانچ کے بعد سامان کی مالیت 10 کروڑ 64 لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی۔

ضبط شدہ سامان پر ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی مد میں 68 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد کی مبینہ چوری کا انکشاف ہوا ہے۔ سامان میں 4934 کلوگرام سگریٹ پیپر اور 47273 کلوگرام ایسیٹیٹ ٹو شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈیوٹی اور ٹیکس چوری کی کوشش پر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹرانزٹ ٹریڈ نے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ ایف آئی آر گرین پاک انٹرپرائزز لاہور، ای کیو اے کارپوریشن اور پاک شاہین کارگو سروسز کے مالکان اور ڈائریکٹرز کے خلاف درج کی گئی ہے۔

نان ڈیوٹی پیڈ سامان کی نشاندہی اینٹی نارکوٹکس فورس نے کسٹمز حکام کو کی تھی۔ کسٹم ہاؤس کی لیبارٹری نے درآمد شدہ مواد کو سیلولوز ایسیٹیٹ ٹو اور سگریٹ سازی میں استعمال ہونے والا پیپر قرار دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ماضی میں اسی طریقہ کار کے ذریعے کلیئر ہونے والے کنٹینرز کے ریکارڈ کی بھی جانچ شروع کر دی گئی ہے، جبکہ متعلقہ حکام نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.