Gas Leakage Web ad 1

عمران کا علیمہ کو سخت پیغام؟ بیرسٹر گوہر نے شیر افضل کے دعوے کی تردید کر دی

0

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے نورین نیازی کی اپنے بھائی عمران خان سے ملاقات کے بعد شیر افضل مروت کی جانب سے کیے گئے دعووں کی تردید کرتے ہوئے انہیں من گھڑت قرار دے دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

ایک ٹی وی انٹرویو میں رکن قومی اسمبلی شیر افضل خان مروت نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے اپنی بہن علیمہ خان کے حوالے سے سخت پیغام دیا ہے، جس کے بعد وہ گزشتہ تین روز سے منظر عام سے غائب ہیں۔

شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے نورین نیازی سے ملاقات کے دوران علیمہ خان کو اسٹریٹ موومنٹ سے روکنے کی ہدایت کا حوالہ دیتے ہوئے سوال کیا کہ اس کے باوجود وہ احتجاجی سرگرمیوں میں کیوں حصہ لے رہی ہیں۔
شہری ایک لیٹر پیٹرول پر 130 روپے 75 پیسے ٹیکس اور مارجنز ادا کرنے پر مجبور
شیر افضل مروت کے مطابق عمران خان نے پارٹی کو علیمہ خان کو سیاسی معاملات سے دور رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی عدالتی ریلیف سے متعلق پیش رفت سے لاعلم تھے۔

شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے سوال کیا کہ سپریم کورٹ کیوں گئے اور کیا کسی قسم کی ڈیل کی گئی ہے؟ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ عمران خان نے پوچھا کہ انہیں نواز شریف سے کیوں ملایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے شیر افضل مروت کے دعووں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے نورین نیازی سے ملاقات کے دوران سہیل آفریدی یا پارٹی قیادت کے خلاف کوئی بات نہیں کی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.