Gas Leakage Web ad 1

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی تمام میڈیکل رپورٹس طلب کرلیں

0

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تمام میڈیکل رپورٹس طلب کرلی ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے عمران خان کی صحت اور اہل خانہ سے ملاقاتوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بھی شامل تھے۔
ایران میں سالانہ مہنگائی کی شرح 66 فیصد تک پہنچ گئی
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی تمام میڈیکل رپورٹس، 3 سال کے دوران ہونے والی ملاقاتوں اور بچوں سے ٹیلی فون پر گفتگو کرانے کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔ جسٹس شاہد وحید نے ریمارکس دیے کہ جب میڈیکل ریکارڈ عدالت میں پیش ہوگا تو وہ خفیہ نہیں رہے گا۔ جسٹس نعیم افغان نے فریقین کو واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست نہیں ہوگی۔

جسٹس شاہد وحید نے استفسار کیا کہ بانی پی ٹی آئی کا مکمل میڈیکل ریکارڈ دینے میں کیا مسئلہ ہے؟ عدالت کو فراہم کیا گیا مواد صرف میڈیکل رپورٹ کی سمری ہے، تمام ریکارڈ جمع کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ریکارڈ عدالت میں آنے کے بعد وہ خفیہ نہیں رہے گا۔

جسٹس شاہد وحید نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی ملاقات کے حوالے سے بھی استفسار کیا۔ اس پر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ اگر کوئی قانون کی خلاف ورزی کرے گا تو ملاقات نہیں ہوگی۔ جسٹس شاہد وحید نے ریمارکس دیے کہ اگر وہ قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے تو کیا آپ بھی کریں گے؟ بہنوں سے ملاقات کوئی احسان نہیں بلکہ ان کا بنیادی حق ہے۔

جسٹس شاہد وحید نے مزید ریمارکس دیے کہ ریاست کا کام قانون کی خلاف ورزی کرنا نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایات پر عمل کیوں نہیں ہو رہا؟ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے بتایا کہ گزشتہ 3 سال کے دوران بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے 48 ملاقاتیں کرائی گئی ہیں۔

وکیل عزیر بھنڈاری نے عدالت کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی ملاقات کرائی جائے، وہ میڈیا سے گفتگو نہیں کریں گی۔ جسٹس نعیم افغان نے کہا کہ ایک بات طے کرلیں کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست نہیں ہوگی۔ سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے بہنوں کی ملاقاتوں کی تمام تفصیلات طلب کرتے ہوئے تمام ملاقاتوں اور ان کی بچوں سے ٹیلی فون پر گفتگو کا ریکارڈ بھی پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.