ایران میں سالانہ مہنگائی کی شرح 66 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
ایران کے شماریاتی مرکز کی جانب سے جاری سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں سالانہ مہنگائی کی شرح 66 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جبکہ کم از کم 8 بنیادی اشیاء کی قیمتیں گزشتہ 12 ماہ کے دوران دوگنا سے بھی زیادہ ہوگئی ہیں۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں، 9 دہشتگرد ہلاک
رپورٹ کے مطابق ایران میں خوراک اور مشروبات کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 128 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ جولائی میں ماہانہ مہنگائی کی شرح 3.1 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق یہ اعداد و شمار ایران میں بڑھتے ہوئے اخراجاتِ زندگی کے بحران کی شدت کو ظاہر کرتے ہیں۔ اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ ملک کی معیشت بین الاقوامی پابندیوں اور علاقائی تنازعات کے اخراجات کے مشترکہ دباؤ سے شدید متاثر ہورہی ہے۔