Gas Leakage Web ad 1

پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک کی ٹرمپ کا غزہ جامع منصوبہ مسترد کرنے کے اسرائیلی اعلان کی مذمت

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ جامع منصوبے اور فلسطینی ریاست کو مسترد کرنے کے اسرائیلی اعلان پر پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ایک مشترکہ بیان میں 8 مسلم ممالک نے اسرائیل کے مؤقف کو غزہ میں جنگ کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کی کوششوں میں براہ راست رکاوٹ قرار دیا ہے۔
امریکا کا چین کی جانب سے امریکی ٹیرف سے بچنے کیلئے تجارتی دھوکے بازی کا الزام
پاکستان، مصر، ترکیہ، انڈونیشیا، اردن، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ٹرمپ کے غزہ جامع منصوبے کے روڈ میپ کو مسترد کرنا اس پر عملدرآمد سے واضح انکار کے مترادف ہے۔

مشترکہ بیان کے مطابق غزہ روڈ میپ میں اسرائیلی افواج کا انخلا، غزہ میں بین الاقوامی استحکامی فورس کی تعیناتی، غزہ کا انتظام قومی کمیٹی کے سپرد کرنا اور علاقے کی تعمیر نو شامل ہے۔

8 اسلامی ممالک نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی جانب سے غزہ منصوبے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائے۔

بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ اسرائیل کے انکار، رکاوٹ یا تاخیر کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال کی ذمہ داری بھی اسرائیل پر عائد ہوگی۔

اسلامی ممالک نے فلسطینی ریاست کے قیام سے انکار کی ہر کوشش مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1967 کی سرحدوں پر آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام ہی خطے میں پائیدار امن اور استحکام کی بنیاد بن سکتا ہے، جس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہو۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بورڈ آف پیس کے 15 نکاتی منصوبے کو مسترد کردیا تھا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے غزہ پیس بورڈ کی 15 نکاتی دستاویز مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج غزہ سے اس وقت تک کسی قسم کا انخلا نہیں کرے گی جب تک حماس کو حقیقی طور پر غیر مسلح نہ کردیا جائے۔

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل حماس کی محض ظاہری یا فرضی کمزوری نہیں بلکہ اس کی حقیقی عسکری صلاحیتوں کا مکمل خاتمہ چاہتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.