Gas Leakage Web ad 1

پراسکیوٹر جنرل پنجاب کا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر عملدرآمد شروع

0

میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹس کے مسائل کے حل اور متاثرین کو بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے اہم اجلاس ہوا، جس کی صدارت پراسکیوٹر جنرل پنجاب عرفان صادق تارڑ نے کی۔ اجلاس میں محکمہ پولیس، محکمہ ہیلتھ کیئر اینڈ اسپیشل ایجوکیشن، سرجن میڈیکو لیگل اور محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Gas Leakage Web ad 2

ڈائریکٹر ایڈمن پراسکیوٹر جنرل پنجاب آفس محمد ارشد علی فاروقی بھی اجلاس میں موجود تھے۔
وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مذاکرات ناکام ،گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال چھٹے روز میں داخل
اجلاس میں دور دراز علاقوں میں شہریوں کو میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹس کے حصول میں پیش آنے والی مشکلات، طبی معائنے کے بعد فائنل ڈیکلریشن کے مسائل اور میڈیکو لیگل نظام میں موجود دیگر رکاوٹوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

پراسکیوٹر جنرل پنجاب عرفان صادق تارڑ نے کہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کے وژن کے مطابق متاثرین کو بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں، پولیس، محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ ادارے باہمی مشاورت سے میڈیکو لیگل نظام سے متعلق مسائل کا قابل عمل اور مستقل حل تلاش کریں۔

عرفان صادق تارڑ کا کہنا ہے کہ میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹ فوجداری مقدمات میں شواہد اور تفتیش کا اہم جزو ہے، جبکہ سرٹیفکیٹ کے اجرا اور فائنل ڈیکلریشن کے عمل میں غیر ضروری تاخیر انصاف کی فراہمی کو متاثر کرسکتی ہے۔

پراسکیوٹر جنرل پنجاب نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں شہریوں کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں، متعلقہ محکموں کے درمیان بہتر کوآرڈینیشن سے میڈیکو لیگل نظام کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

اجلاس میں متعلقہ محکموں کو باہمی رابطہ کاری کے ذریعے میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹس کے اجرا اور فائنل ڈیکلریشن سے متعلق مسائل کے مستقل حل کے لیے اقدامات جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.