نغمے کے بول وطن عزیز سے بھرپور محبت اور یکجہتی کی عکاسی کررہے ہیں، ملی نغمے میں گلگت بلتستان کی دلکش حسین وادیوں اور خوبصورت مناظر کو قومی محبت کے جذبے سے جوڑا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے جاری کردہ نغمے میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے گلوکار مجید احمر نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔
ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری کے عہدہ چھوڑنے کی تصدیق کردی
ملی نغمے میں پاکستان کو جان اور زندگی قرار دیتے ہوئے اہلِ وطن کی اپنے ملک سے والہانہ محبت اور وفاداری کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا یہ نغمہ دراصل پاکستان کی خوبصورتی، قومی یکجہتی، وطن کی محبت اور وفاداری کے جذبے کا عکاس ہے۔