Gas Leakage Web ad 1

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا ڈائمنڈ لیگ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

0

ذرائع کے مطابق کامن ویلتھ گیمز کے بعد اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولین تھروور ارشد ندیم نے بیرون ملک ٹریننگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب وہ مقابلے کے بجائے بیرون ملک ٹریننگ کریں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

واضح رہے کہ اولمپئین ارشد ندیم کا 21 اگست کو ہونے والی لوزین ڈائمنڈ لیگ کی انٹری لسٹ میں نام شامل تھا، لیکن اب وہ اس ایونٹ میں شرکت نہیں کریں گے بلکہ جنوبی افریقہ ٹریننگ کے لیے جائیں گے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے ملی نغمہ میرا پیار ا وطن پاکستان ریلیز
ارشد ندیم جنوبی افریقہ میں پہلے بھی دو مرتبہ ٹریننگ کے لیے جا چکے ہیں۔ اولمپئین ارشد ندیم جنوبی افریقہ کے شہر پوچفسٹروم میں دو ہفتے کی ٹریننگ کے بعد ورلڈ ایتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئن شپ میں حصہ لیں گے۔

ورلڈ ایتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئن شپ 6 سے 14 ستمبر تک بوڈاپسٹ میں ہوگی، اس کے بعد وہ ایشین گیمز میں حصہ لیں گے۔

ارشد ندیم ویزہ ملتے ہی پہلی دستیاب فلائٹ سے جنوبی افریقہ کے لیے روانہ ہوجائیں گے، فی الحال ان دنوں پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں بھرپور ٹریننگ میں مصروف ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.