امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ کے عہدہ چھوڑنے کی تصدیق کردی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ رواں ماہ کے آخر میں عہدہ چھوڑ دیں گی۔
امریکی وزیر جنگ کا لاطینی امریکی ممالک سے عالمی فوجداری عدالت چھوڑنے کا مطالبہ
امریکی صدر نے کیرولین لیویٹ کو بہترین پریس سیکرٹریز میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 2018 سے لے کر 2024 کی انتخابی مہم سمیت انصاف اور آزادی کے لیے شاندار کام کیا۔ 28 برس کی لیویٹ امریکی تاریخ کی کم عمر ترین پریس سیکرٹری ہیں۔
اس حوالے سے کیرولین لیویٹ نے کہا کہ وہ اپنے چھوٹے بچوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتی ہیں۔
یاد رہے کہ کیرولین لیویٹ نے مئی میں بیٹی کو جنم دیا تھا اور حال ہی میں چھٹی سے واپس آئی تھیں۔ لیویٹ نے وائٹ ہاؤس میں اپنے کردار کو "زندگی بھر کا اعزاز اور مہم جوئی” قرار دیا۔