Gas Leakage Web ad 1

لاہور: پولیس حراست میں خواتین کی ہلاکت کی جوڈیشل انکوائری مکمل

0

لاہور کے تھانہ ٹاؤن شپ میں پولیس حراست میں دو خواتین کی ہلاکت کی جوڈیشل انکوائری مکمل کرلی گئی۔

Gas Leakage Web ad 2

جوڈیشل مجسٹریٹ کامران کرامت نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 176 کے تحت دونوں خواتین کی ہلاکت کی جوڈیشل انکوائری مکمل کرکے رپورٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو جمع کرا دی۔
علی عبداللہی ایران کی مسلح افواج کے سربراہ مقرر، مزید 5 ٹاپ ملٹری لیڈرز بھی تعینات
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خواتین پر تشدد کے شواہد نہیں ملے، دونوں کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا، جبکہ ان کی موت کی حتمی وجوہات کا تعین پوسٹ مارٹم اور فارنزک رپورٹس کی روشنی میں کیا جا سکے گا۔

دونوں خواتین کی ٹاؤن شپ تھانے منتقلی سے کچھ دیر قبل کی ایک ویڈیو بھی منظرعام پر آئی ہے، جس میں دونوں خواتین بی بلاک ٹاؤن شپ کے اُس گھر کے باہر کھڑی ہیں جہاں ان پر چوری کا الزام لگایا گیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خواتین کی موبائل ویڈیو کو تفتیش کا حصہ بنا لیا گیا ہے، جبکہ فارنزک اور تفصیلی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.