ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے 6 اعلیٰ فوجی کمانڈرز تعینات کردیے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق یہ تعیناتیاں جنرل اسٹاف، پاسداران انقلاب اور بسیج میں کی گئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق احمد وحیدی کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر پاسداران انقلاب کور کا کمانڈر انچیف مقرر کردیا گیا، جبکہ مصطفیٰ ایزدی ان کے نائب ہوں گے۔
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات
رئیر ایڈمرل علی عظمایی کو آئی آر جی سی نیوی کا کمانڈر جبکہ حسین طائب کو بسیج فورس کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
اسی طرح میجر جنرل علی عبداللہی کو مسلح افواج کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے، جبکہ بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری ان کے نائب ہوں گے۔
سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے محمد باقر ذوالقدر کو اپنا سیاسی مشیر جبکہ ڈاکٹر محسن رضائی کو سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل میں اپنا نمائندہ مقرر کیا ہے۔