ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جسٹن گریوز کو جولائی 2026 کے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزد کرلیا گیا، جبکہ ان کے ساتھ انگلینڈ کے وائٹ بال کپتان ہیری بروک اور بنگلا دیش کے اوپنر تنزید حسن کو بھی ایوارڈ کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔
ارضِ وطن سے تجدیدِ وفا کے ساتھ، 79 ویں جشنِ آزادی کا شاندار ٹیزر جاری
جسٹن گریوز نے جولائی میں سری لنکا اور پاکستان کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انہوں نے پہلے ٹیسٹ میں 180 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ویسٹ انڈیز کو سیریز میں ایک صفر سے کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔
ہیری بروک نے بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ میچز میں 229 رنز بنائے، ان کی بیٹنگ اوسط 114.50 اور اسٹرائیک ریٹ 214.01 رہا، جس پر انہیں سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
دوسری جانب بنگلا دیش کے تنزید حسن نے زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں تین میچز میں 159 رنز بنائے، جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 140 رنز سکور کیے۔ یوں وہ دونوں فارمیٹس کی سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز رہے۔