اسلام آباد: شہری پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر بڑھتے ٹیکسز اور مختلف مارجنز کے بوجھ کی زد میں ہیں، جبکہ دستاویزات کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی بنیادی قیمت کے مقابلے میں صارفین سے اضافی رقم وصول کی جارہی ہے۔
دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک لیٹر پیٹرول کی بنیادی لاگت 197 روپے 69 پیسے بنتی ہے، تاہم اس وقت اس کی فی لیٹر قیمت 327 روپے 62 پیسے مقرر ہے۔ اس طرح شہری ایک لیٹر پیٹرول پر مجموعی طور پر 130 روپے 23 پیسے لیوی، ٹیکسز اور مختلف مارجنز کی مد میں ادا کرنے پر مجبور ہیں۔
ماسٹرز ہاکی ورلڈکپ: پاکستان کو اپنے دوسرے میچ میں بھی شکست کا سامنا
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 80 روپے پیٹرولیم لیوی، 5 روپے کلائمٹ سپورٹ لیوی، 21 روپے 24 پیسے کسٹمز ڈیوٹی، 7 روپے 48 پیسے ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن، 7 روپے 87 پیسے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن اور 8 روپے 64 پیسے ڈیلرز مارجن شامل ہے۔
اسی طرح فی لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی بنیادی لاگت 264 روپے 76 پیسے ہے، جبکہ اس کی قیمت 380 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
دستاویز کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر مجموعی طور پر 116 روپے 10 پیسے لیوی، ٹیکسز اور مختلف مارجنز کی مد میں وصول کیے جارہے ہیں۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کے فی لیٹر پر پیٹرولیم لیوی 74 روپے 28 پیسے جبکہ کلائمٹ سپورٹ لیوی 5 روپے عائد ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 15 روپے 68 پیسے کسٹمز ڈیوٹی، 4 روپے 63 پیسے ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن، 7 روپے 87 پیسے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن اور 8 روپے 64 پیسے ڈیلرز مارجن بھی شامل ہے۔