پنجاب حکومت نے پاکستان سول ایوارڈز 2026 کے لیے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی 54 شخصیات کی نامزدگیوں کی منظوری دے دی ہے۔ نامزد افراد کی فہرست وفاقی حکومت کو بھجوا دی گئی ہے، جس میں اعلیٰ سرکاری و پولیس افسران، ڈاکٹرز، فنکار، ادیب، کھلاڑی اور دیگر شعبوں سے وابستہ شخصیات شامل ہیں۔
صوبائی سکروٹنی کمیٹی نے نامزدگیوں کا جائزہ لینے کے بعد فہرست کو حتمی شکل دی، جس کی پنجاب کابینہ نے منظوری دے دی۔
پبلک سروس اور پولیس کے شعبے میں بریگیڈیئر ساجد عباس، لیفٹیننٹ کرنل بلال خلیل، میجر توصیف علی خان، سابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، آئی جی پنجاب عبد الکریم، ایڈیشنل آئی جی پی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان، آر پی او بہاولپور غازی محمد صلاح الدین، ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سموں، آر پی او ڈی جی خان محمد اظہر اکرم اور ڈی پی او راجن پور محمد عمران سمیت متعدد افسران کو مختلف سول ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
فہرست میں ڈی ایس پی محمد اشرف، ڈی آئی جی سی سی ڈی پنجاب وقاص حسن، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سی پی ڈاکٹر محمد عابد خان، پی سی او پی ایس سی اے ملتان فرحان علی، پی سی او پی ایس سی اے لاہور حافظ محمد جمیل اشرف، ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد احسن یونس، ایڈیشنل آئی جی پی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ اور دیگر افسران بھی شامل ہیں۔
اسی طرح ڈی آئی جی سی سی ڈی تنویر حسین ٹونیو، سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر جاوید احمد قاضی، کمشنر بہاولپور ڈویژن مسرت جبیں، سابق پی سی ایس و کمشنر ڈی جی خان ڈویژن اشفاق احمد چوہدری، ڈپٹی کمشنر راجن پور عمران حسین رانجھا اور ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان ظہیر انور جپہ کو بھی سول ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
اطلاعات و ثقافت کے شعبے سے مرحوم طالب حسین درد، حماد غزنوی، شفقت اللہ مشتاق، سید واسی احمد فاطمی، افتخار ٹھاکر، رازی احمد، شعیب احمد، نشو بیگم المعروف بلقیس بانو اور مشتاق شفیع سمیت متعدد شخصیات کو مختلف اع