اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ہارون الرشید نے ملک میں نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں پر مشترکہ ایجنڈے کے لیے اتفاق رائے پیدا کرنے پر زور دیا ہے۔
جسٹس مسرت ہلالی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ تمام حل طلب معاملات پر بامعنی اور سنجیدہ مذاکرات ہونے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام سے بہتر گورننس، معاشی ترقی اور سیاسی استحکام کو فروغ مل سکتا ہے۔
ہارون الرشید نے صدر مملکت سے اپیل کی کہ ججوں کی تقرریوں کی منظوری میں مزید تاخیر نہ کی جائے۔
اس موقع پر جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ جج آتے جاتے رہتے ہیں، تاہم انصاف کا نظام ہمیشہ قائم رہنا چاہیے۔