وزارت اطلاعات نے افغان وزارت دفاع کا پاکستانی چیک پوسٹ تباہ کرنے کا دعویٰ مسترد کردیا
وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان وزارت دفاع کی جانب سے اسپن بولدک میں پاکستانی چیک پوسٹ تباہ کرنے کے دعوے کو جھوٹا قرار دے دیا۔
آئی ایم ایف کے زیادہ تر اہداف پر پیشرفت مکمل، شوگر سیکٹر ڈی ریگولیشن پر سندھ کا اعتراض برقرار
وزارت اطلاعات کے مطابق اسپن بولدک میں پاکستانی چیک پوسٹ تباہ کرنے کا افغان وزارت دفاع کا دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے۔ 24 اور 25 ستمبر کی درمیانی شب افغانستان کی جانب سے کی گئی جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا۔
وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان کے مؤثر جواب میں 13 افغان طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ وزارت اطلاعات نے افغان طالبان کو نشانہ بنانے کے ویڈیو شواہد بھی جاری کردیے۔