Gas Leakage Web ad 1

آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم، پولنگ اتوار کو ہوگی

0

آزاد کشمیر میں قانون ساز اسمبلی دو ہزار چھبیس کے انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے انتخابی مہم مکمل ہو گئی ہے، جس کے بعد مظفر آباد ڈویژن کے تین اضلاع اور بارہ مہاجر نشستوں پر پولنگ دو اگست کو منعقد کی جائے گی۔ اس مرحلے کے تحت مظفر آباد، نیلم اور ضلع جہلم ویلی کے نو حلقوں میں اتوار کے روز ووٹ ڈالے جائیں گے۔ مظفر آباد ڈویژن کے ان تینوں اضلاع میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد آٹھ لاکھ نوے ہزار چھ سو اکیس ہے، جس میں چار لاکھ ستائیس ہزار نو سو پچپن مرد ووٹرز اور تین لاکھ اکاسی ہزار چھ سو چھیاسٹھ خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ پورے ڈویژن میں انتخابی عمل کے لیے ایک ہزار چار سو تراسی پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔
مالی سال2025-26 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 33.9 فیصد کمی، آؤٹ لک رپورٹ جاری
اسی دن یعنی دو اگست کو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مہاجرین کی بارہ نشستوں پر بھی پولنگ ہوگی، جن میں جموں اور وادی کشمیر کی چھ چھ نشستیں شامل ہیں اور پاکستان کے مختلف شہروں میں مقیم کشمیری ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ان میں جموں کی نشستیں ایل اے چونتیس جموں ایک سے ایل اے انتالیس جموں چھ تک، جبکہ وادی کشمیر کی نشستیں ایل اے چالیس وادی ایک سے ایل اے پینتالیس وادی چھ تک پر مشتمل ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ مغل نے واضح کیا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک آزاد اور خود مختار ادارہ ہے جو کسی کی ہدایت یا ڈکٹیشن پر کام نہیں کرتا، جبکہ اکثر ہارنے والے فریق دھاندلی کا الزام تراشتے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دوسرے مرحلے میں ووٹ ڈالنے کے لیے گھروں سے باہر نکلیں کیونکہ روٹھ کر بیٹھ جانے سے مسائل جلسے جلوسوں یا احتجاج سے حل نہیں ہوں گے۔ چیف الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ یہ آزاد کشمیر کی تاریخ کے مشکل ترین انتخابات ہیں اور اگر موجودہ حالات برقرار رہتے ہیں تو راولاکوٹ میں انتخابات کے انعقاد کی تاریخوں میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.