Gas Leakage Web ad 1

پاک بحریہ کے جہازپی این ایس تیمور نے کامیاب ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے ماہی گیروں کی کشتی کوبچا لیا

0

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تیمور نے شمالی بحیرۂ عرب میں کامیاب ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے سمندر میں پھنسے 19 ماہی گیروں کو بحفاظت بچا لیا۔

Gas Leakage Web ad 2

پاک بحریہ کے مطابق ماہی گیروں کی کشتی گوادر سے تقریباً 120 ناٹیکل میل جنوب میں انجن کی خرابی کے باعث سمندر میں پھنس گئی تھی۔ کشتی میں 11 پاکستانی اور 8 ایرانی شہریوں سمیت مجموعی طور پر 19 افراد سوار تھے۔
پاکستان نے کاوا سینٹرل ایشیئن والی بال چیمپیئن شپ جیت لی، فائنل میں بنگلہ دیش کو 3-0 سے شکست
جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈی نیشن سینٹر نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے لیے پاک بحریہ سے رابطہ کیا، جس کے بعد پی این ایس تیمور نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کشتی تک رسائی حاصل کی۔

پاک بحریہ کے اہلکاروں نے کشتی میں موجود افراد کو خوراک، پینے کا پانی اور طبی امداد فراہم کی، جبکہ بعد ازاں انجن کی خرابی کا شکار کشتی کو بحفاظت ساحل تک منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ پاک بحریہ اس سے قبل بھی کھلے سمندر میں متعدد ریسکیو آپریشنز کے دوران غیر ملکی اور مقامی ماہی گیروں کو بحفاظت بچا چکی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.