Gas Leakage Web ad 1

پاسپورٹ تجدید میں سہولت، عازمین حج فوری بنیادوں پر پاسپورٹ بنوا سکیں گے

0

وزارت مذہبی امور کی درخواست پر پاسپورٹ آفس نے حج 2027 کے عازمین کے لیے پاسپورٹ کی تجدید سے متعلق باقاعدہ احکامات جاری کر دیے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2027 کے لیے ایسے پاکستانی پاسپورٹ کا مؤثر ہونا لازمی ہوگا جو 16 نومبر 2027 تک کارآمد ہو۔
عمران خان رہائی فورس کبھی قائم ہی نہیں ہوئی، سہیل آفریدی کا عدالت میں تحریری جواب
اسی سلسلے میں پاسپورٹ دفاتر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عازمین حج کی قبل از وقت پاسپورٹ تجدید کی درخواستیں وصول کریں اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر نمٹائیں۔

ترجمان نے بتایا کہ عازمین حج پاسپورٹ رولز 3(c) کے تحت مقررہ مدت سے پہلے بھی اپنے پاسپورٹ کی تجدید کرا سکیں گے۔

اس حوالے سے ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر کے علاوہ بیرون ملک پاکستانی مشنز میں قائم پاسپورٹ دفاتر کو بھی ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ عازمین حج کی تجدید کی درخواستوں کو جلد از جلد مکمل کریں تاکہ انہیں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

وزارت مذہبی امور نے تمام خواہشمند عازمین حج کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ مراحل کے لیے 16 نومبر 2027 تک مؤثر پاکستانی پاسپورٹ پہلے سے تیار رکھیں، کیونکہ کارآمد پاکستانی پاسپورٹ کے بغیر حج 2027 کے لیے کوئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.