Gas Leakage Web ad 1

دبئی جانے والوں کیلیے خوشخبری، بڑی رعایت مل گئی

0

دبئی جانے کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ حکومت نے 5 سالہ ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزے کی شرائط میں نرمی کر دی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

عرب میڈیا کے مطابق نئے قواعد کے تحت متحدہ عرب امارات آنے والے افراد کو بغیر کسی اسپانسر یا میزبان کے متعدد بار داخلے کی سہولت حاصل ہوگی۔ ویزا رکھنے والے افراد ہر آمد پر 90 دن تک قیام کر سکیں گے، جبکہ مزید 90 دن کی توسیع کی اجازت بھی ہوگی۔

دبئی حکومت کے مطابق 5 سالہ ملٹی پل سیاحتی ویزا رکھنے والے افراد سال میں متعدد بار یو اے ای کا سفر کر سکیں گے اور مجموعی طور پر 180 دن تک قیام کر سکیں گے۔

اس ویزے کے حصول کے لیے درخواست گزار کو دبئی کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے ذریعے درخواست دینا ہوگی۔

درخواست کے دوران امیدوار 30، 60 یا 90 دن فی وزٹ قیام کی مدت کا انتخاب کر سکیں گے۔ GDRFA کے مطابق بعد ازاں قیام کی مدت میں توسیع بھی ممکن ہوگی، تاہم ایک کیلنڈر سال کے دوران متحدہ عرب امارات میں قیام کے دنوں کی مجموعی تعداد 180 دن سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.