اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر انتظامی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جسٹس ارباب محمد طاہر کو انتظامی کمیٹی سے الگ کر دیا گیا ہے، جبکہ ان کی جگہ جسٹس انعام امین منہاس کو کمیٹی کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔
علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں 4 کروڑ 30 لاکھ افراد نے شرکت کی، ایرانی میڈیا کا دعویٰ
جسٹس محمد آصف اور جسٹس اعظم خان بدستور انتظامی کمیٹی کے ارکان رہیں گے۔
رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی منظوری سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔ انتظامی کمیٹی اسلام آباد ہائیکورٹ کے تمام انتظامی امور اور فیصلوں سے متعلق اختیارات رکھتی ہے۔