Gas Leakage Web ad 1

کراچی: منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار پنکی پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

0

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کے خلاف فردِ جرم عائد کرنے کے لیے 25 جولائی کی تاریخ مقرر کر دی۔

Gas Leakage Web ad 2

عدالت نے ملزمہ پر فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مقدمات کی مزید سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔

پاکستان پُرامن ملک، سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں: گورنر پنجاب

جیل ذرائع کے مطابق چھ مقدمات کے چالان اور گواہان کے بیانات کی نقول ملزمہ کو جیل میں فراہم کر دی گئی ہیں، جبکہ عدالتی احکامات پر جیل عملے نے تمام دستاویزات ذاتی طور پر انمول عرف پنکی کے حوالے کیں۔

پولیس کے مطابق ملزمہ کے خلاف 2020، 2021 اور 2022 کے دوران مختلف مقدمات درج کیے گئے تھے اور وہ ان تمام کیسز میں مفرور تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گارڈن تھانے کے ایک مقدمے میں گرفتاری کے بعد انمول عرف پنکی کو دیگر مقدمات میں بھی باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.