(سٹاف رپورٹر/نیوز ڈیسک): لاہور: ڈی جی پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی (پی ڈبلیو پی اے) ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے کہا ہے کہ ہراسگی، گھریلو تشدد، جسمانی تشدد یا کسی بھی ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنے والی خواتین بلا جھجھک ویمن پروٹیکشن ہیلپ لائن سے رابطہ کر سکتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ہیلپ لائن مکمل طور پر ٹول فری ہے اور اس پر کال کرنے کے کوئی اخراجات نہیں، جبکہ متاثرہ خواتین کو فوری اور مفت معاونت فراہم کی جاتی ہے۔
شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای مشہد میں روضہ حضرت امام رضا کے احاطے میں سپردخاک
ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے کہا کہ پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی متاثرہ خواتین کو قانونی معاونت، تحفظ اور ضروری رہنمائی فراہم کر رہی ہے۔ ان کے مطابق ہیلپ لائن پر موصول ہونے والی ہر شکایت کو سنجیدگی سے نمٹا جاتا ہے اور شکایت کنندہ خواتین کی تمام معلومات مکمل رازداری کے ساتھ محفوظ رکھی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کے لیے محفوظ پنجاب حکومت پنجاب کے عزم کی عکاسی کرتا ہے اور کسی بھی خاتون کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے خواتین سے اپیل کی کہ ضرورت پڑنے پر فوری طور پر ٹول فری ہیلپ لائن 080001737 پر رابطہ کریں۔