Gas Leakage Web ad 1

انبیائے کرام کی شبیہ یا انکی نمائندگی کرنیوالے بصری مواد کی اشاعت شرعاً ناجائز ہے: اسلامی نظریاتی کونسل

0

اسلامی نظریاتی کونسل نے قرار دیا ہے کہ انبیائے کرام اور مقدس شخصیات کی شبیہ، بصری تمثیل یا ان کی نمائندگی کرنے والے کسی بھی بصری مواد کی اشاعت شرعاً ناجائز ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ملکی صورتحال، قانونی امور اور عوامی مفاد سے متعلق متعدد فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

گوادر کی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد کے مطابق انبیائے کرام اور مقدس شخصیات کی تصویری یا بصری نمائندگی سے مکمل اجتناب کیا جانا چاہیے تاکہ ان مقدس ہستیوں کے مقام و مرتبے اور تقدس کو برقرار رکھا جا سکے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے جاری کیا گیا نوٹس خوش آئند اقدام ہے اور اس معاملے میں ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جانی چاہیے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آزادیِ اظہارِ رائے اور مذہبی حساسیت کے درمیان ذمہ دارانہ توازن برقرار رکھنا ضروری ہے۔

قرارداد کے مطابق میڈیا اداروں میں پیشگی جانچ پڑتال اور مؤثر ایڈیٹوریل نگرانی کا نظام قائم کیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.