واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کرپٹو کرنسی کے کاروبار سے ایک ارب ڈالر سے زائد کی آمدنی حاصل کی ہے۔
امریکی صدر کی جانب سے جاری کی گئی تقریباً 200 صفحات پر مشتمل مالیاتی دستاویزات کے مطابق ٹرمپ نے اپنے مختلف ذاتی مالیاتی اثاثوں اور سرمایہ کاری سے نمایاں منافع حاصل کیا، جن میں کرپٹو کرنسی سے حاصل ہونے والی آمدنی ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی۔
حکومت نے سود سے پاک مالیاتی نظام کے نفاذ کی جامع حکمت عملی جاری کردی
رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کمپنی "سی آئی سی ڈیجیٹل” سے بھی 636 ملین ڈالر کمائے ہیں، جو ان کی مجموعی مالیاتی آمدنی کا ایک بڑا حصہ ہے۔
دریں اثنا، ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ ری پبلکن پارٹی اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ مڈٹرم کنونشن منعقد کرے گی۔ ان کے مطابق یہ کنونشن امریکی شہر ڈیلاس میں منعقد ہوگا، جسے انہوں نے اپنی پسندیدہ ترین جگہوں میں سے ایک قرار دیا۔