الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوادر میونسپل کمیٹی اور متعلقہ یونین کونسلوں کی خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق گوادر میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر 20 اور 21، یونین کونسل نمبر 3 کے وارڈ نمبر 4 اور یونین کونسل نمبر 10 کے وارڈ نمبر 5 پر انتخابات کے لیے امیدوار یکم جولائی سے 3 جولائی 2026 تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔
مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب سانحہ کاہنہ میں جاں بحق بچوں کے گھر پہنچ گئے
الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 6 سے 8 جولائی تک کی جائے گی، جبکہ امیدوار 18 جولائی 2026 تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے سکیں گے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ان نشستوں پر پولنگ 9 اگست 2026 کو منعقد ہوگی۔ امیدوار اپنے کاغذاتِ نامزدگی 3 جولائی تک روزانہ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ریٹرننگ افسر گوادر کے دفتر میں جمع کرا سکتے ہیں۔