اسلام آباد: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ امن کے لیے پاکستان کی انتھک کوششیں اس کی اعلیٰ اقدار اور مثبت سفارتی پالیسی کی عکاس ہیں۔
ایران کے جوہری تنصیبات کا معائنہ ضرور کریں گے، سربراہ آئی اے ای اے
مسعود پزشکیان نے کہا کہ وہ پاکستان کی ثالثی اور تعاون پر شکریہ ادا کرنے کے لیے اسلام آباد آئے ہیں۔ ان کے مطابق خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کے فروغ کے لیے پاکستان نے اہم اور قابلِ قدر کردار ادا کیا ہے۔
ایرانی صدر نے بتایا کہ ان کی فیلڈ مارشل عاصم منیر، صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ تفصیلی مشاورت ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، علاقائی روابط اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔