اسلام آباد: سابق منیجنگ ڈائریکٹر پیپکو اور ماہر توانائی طاہر بشارت چیمہ نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی بنیادی وجہ مہنگی بجلی ہے، جس نے معیشت کو شدید دباؤ میں مبتلا کر دیا ہے۔
طاہر بشارت چیمہ کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلند نرخوں نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے اور مہنگائی کی اصل جڑ بھی یہی مہنگی ترین بجلی ہے۔
شروعات ہوچکی ہے پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگی: خرم شہزاد
انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے نامناسب معاہدے ہیں، جن کے باعث صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑ رہا ہے۔
طاہر بشارت چیمہ نے زور دیا کہ بجلی کے بلوں میں شامل فکسڈ چارجز اور دیگر ٹیکسز کا خاتمہ ضروری ہے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے اور معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات کم کیے جا سکیں۔