Gas Leakage Web ad 1

اسحاق ڈار سے جاپانی وزیر خارجہ کا رابطہ، ایران امریکا مفاہمت کا خیر مقدم

0

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والی مفاہمت کا خیرمقدم کیا اور اسے خطے میں کشیدگی میں کمی کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

ہائیر ایجوکیشن اداروں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کا فیصلہ

ترجمان کے مطابق جاپانی وزیر خارجہ نے پاکستان کے مسلسل ثالثی کردار اور تعمیری سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس حوالے سے گہری قدر و تحسین کا اظہار کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ دونوں فریقین نے مسلسل سفارتی روابط کی اہمیت پر زور دیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، باہمی دلچسپی کے امور میں تعاون بڑھانے اور مختلف شعبوں میں ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے قریبی رابطے اور باقاعدہ تبادلۂ خیال کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.