Gas Leakage Web ad 1

حقدار صارفین کیلئے سبسڈی آئندہ سال بھی جاری رہے گی، وفاقی وزیر توانائی

0

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومت 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سبسڈی فراہم کر رہی ہے اور یہ سہولت آئندہ سال بھی جاری رکھی جائے گی۔

Gas Leakage Web ad 2

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔ جنہیں سالانہ 527 ارب روپے کا بجلی ڈسکاؤنٹ دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سبسڈی کے تحت ایک مخصوص رقم بجلی کے بلوں میں شامل کی جاتی ہے۔ اور صارفین کو چاہیے کہ وہ اپنے میٹرز کو بجلی کے بل پر موجود کیو آر کوڈ کے ساتھ منسلک کریں۔ ان کے مطابق اب تک 20 لاکھ سے زائد صارفین اس سہولت سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے گردشی قرضے میں 780 ارب روپے کی کمی کی ہے۔ جبکہ آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظرثانی کے نتیجے میں 3500 ارب روپے کی بچت ممکن ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض حلقے بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے کا تاثر دے رہے ہیں۔ حالانکہ گزشتہ دو سال کے دوران بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔ اس وقت ملک میں 36 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے جبکہ دیامر بھاشا اور داسو ڈیم منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ حکومت توانائی کی بڑھتی ضروریات پوری کرنے کے لیے سولرائزیشن کو بھی فروغ دے رہی ہے۔

اویس لغاری نے ایک واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ایک علاقے میں ٹرانسفارمر کی مرمت کے لیے شہریوں سے 80 ہزار روپے وصول کیے گئے تھے۔ جس پر متعلقہ لائن سپرنٹنڈنٹ کے خلاف سخت کارروائی کی گئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.