Gas Leakage Web ad 1

پنجاب میں عید پر صفائی آپریشن کا تاریخی ریکارڈ قائم

0

پنجاب میں عیدالاضحیٰ صفائی آپریشن کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئےتینوں روز 3 لاکھ 76 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں اورکوڑا اٹھایا لیا۔

Gas Leakage Web ad 2

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر "ستھرا پنجاب” ٹیم نے گزشتہ سال بننے والا اپنا ہی ریکارڈ توڑتے ہوئے چاند رات اور عید کے تینوں دنوں میں 3 لاکھ 76 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں اور کوڑا کرکٹ اٹھا لیا۔

حکام نے بتایا کہ سال 2025 میں 3 لاکھ 57 ہزار ٹن آلائشیں اور کوڑا کرکٹ اکٹھا کرنے کا ریکارڈ قائم ہوا تھا، تاہم اس سال صفائی آپریشن نے نئی مثال قائم کردی۔

اعداد و شمار کے تحت چاند رات کو 55 ہزار ٹن، عید کے پہلے روز 1 لاکھ 26 ہزار 188 ٹن، دوسرے روز 1 لاکھ 13 ہزار 233 ٹن جبکہ تیسرے روز 82 ہزار 163 ٹن آلائشیں اور دیگر باقیات اٹھائی گئیں۔

صوبے بھر میں صفائی عملے نے گھر گھر جا کر آلائشیں اور باقیات جمع کیں اور انہیں مقررہ کلیکشن پوائنٹس تک منتقل کیا، جہاں سے محفوظ طریقے سے ڈمپنگ سائٹس پر تلف کیا گیا۔

عید کے موقع پر صفائی عملے کی بروقت کارکردگی پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آلائشیں فوری اٹھانے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔

صفائی آپریشن کی نگرانی کے لیے تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں موجود رہے، جبکہ صوبائی، ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل سطح پر قائم کنٹرول رومز سے مسلسل مانیٹرنگ کی جاتی رہی۔

حکام کے مطابق پہلی مرتبہ سیف سٹی کیمروں اور ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے آلائشوں اور باقیات کی نشاندہی کی گئی، جس سے صفائی آپریشن کو مزید مؤثر بنایا گیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.