Gas Leakage Web ad 1

نیشنل ہاکی سٹیڈیم کی آسٹروٹرف ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی سست رفتار کی وجہ بن گئی

0

کھلاڑیوں کے مطابق لاہور کے ٹرف کا کم استعمال ان کی اسپیڈ میں کمی کی ایک بڑی وجہ ہے، جبکہ پرو لیگ میں بہتر کارکردگی کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں پرو ہاکی لیگ کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کا کیمپ جاری ہے، جس میں منتخب کھلاڑی شریک ہیں اور اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔

سڑکوں اور رہائشی علاقوں کی بڑھتی کمرشلائزیشن، کراچی کیلئے خطرے کی گھنٹی

کیمپ کے دوران کپتان عماد شکیل بٹ اور ڈیفینڈر سفیان خان نے میڈیا سے گفتگو میں اس تاثر پر بات کی کہ ٹیم کی اسپیڈ میں کمی آئی ہے۔

عماد بٹ نے کہا کہ کھلاڑیوں کی اسپیڈ کم نہیں ہوئی، تاہم ٹرف کے کم استعمال کی وجہ سے عارضی طور پر رفتار متاثر ہوئی ہے۔ ان کے مطابق یہ واحد گراؤنڈ ہے جہاں گیند کا باؤنس زیادہ اور رفتار نسبتاً سست محسوس ہوتی ہے، جبکہ بیرون ملک کھیلنے پر اسپیڈ میں بہتری نظر آئے گی۔

سفیان خان نے کہا کہ اسلام آباد کا آسٹروٹرف یورپی ٹرف سے کافی حد تک ملتا جلتا ہے اور وہاں اسپیڈ کا کوئی مسئلہ نہیں تھا، لیکن لاہور میں ٹرف کے کم استعمال کے باعث کھلاڑیوں کو رفتار میں کمی محسوس ہو رہی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.