رپورٹس کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان مجوزہ ٹیسٹ میچ ایسے وقت میں شیڈول کیا گیا ہے جب انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) بھی جاری ہوگی، جس کے باعث انگلینڈ کے کئی کھلاڑی پہلے ہی آئی پی ایل کے باعث ٹیسٹ کرکٹ سے وقفہ لے چکے ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستان نے 2027 میں وائٹ بال سیریز کے لیے انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے، جبکہ انگلینڈ کے پاس ایشز سیریز سے قبل ایک ٹیسٹ میچ کے لیے شیڈول میں جگہ خالی تھی۔
سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ انگلینڈ کی فکسچر ٹور پروگرام (FTP) اولمپکس کے شیڈول سے بھی متاثر ہو رہی ہے، کیونکہ اولمپکس کے دوران انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز بھی طے ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان 2028 کے موسم گرما میں تین ٹیسٹ میچز کی سیریز شیڈول ہے، جبکہ اولمپکس 14 جولائی سے 30 جولائی تک ہوں گے۔
رپورٹس کے مطابق اس صورتحال کے باعث انگلینڈ کے کئی اہم آل فارمیٹ کھلاڑی اولمپکس کے ٹکراؤ کی وجہ سے ہوم ٹیسٹ سیریز میں دستیابی سے محروم ہو سکتے ہیں۔