نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔
مٹی کا تیل ایک روپے 71 پیسےفی لیٹر مہنگا
وزیرِ اعظم ہانگژو میں ژجیانگ صوبے کے پارٹی سیکریٹری سے ملاقات کریں گے جبکہ سی پیک فیز 2 کے تحت پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے درمیان تعاون کے فروغ کے لیے منعقدہ بزنس فورم میں بھی شرکت کریں گے۔ اس موقع پر معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے کی تقریب بھی منعقد ہوگی۔
اس کے علاوہ وزیرِ اعظم معروف چینی کمپنیوں کے سی ای اوز سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ چینی کمپنی علی بابا کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ بھی کریں گے اور تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
بعد ازاں وزیرِ اعظم بیجنگ روانہ ہوں گے جہاں ان کی چینی صدر شی جن پنگ اور وزیرِ اعظم لی چیانگ سے ملاقاتیں ہوں گی۔ وزیرِ اعظم پاک چین سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
وزیرِ اعظم معروف چینی کمپنیوں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے جبکہ چائنہ اکیڈمی آف ایگری کلچر سائنسز (CAAS) کا دورہ بھی کریں گے۔
وزیرِ اعظم کا دورۂ چین پاکستان اور چین کے تعلقات میں نئی جہتوں کا اضافہ کرے گا، خصوصاً سی پیک فیز 2 کے تحت پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے درمیان تعاون میں مزید وسعت آئے گی۔