سندھ ہائی کورٹ میں معذور کوٹہ پر بھرتی نہ کرنے کے خلاف آئینی بینچ نے درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت نے درخواست گزار کو 3 ماہ میں ملازمت دینے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے ہدایت دی کہ 5 فیصد معذور کوٹہ کے قانون کے مطابق درخواست گزار کو بھرتی کیا جائے۔
اداکارہ حنا الطاف کا دورانِ شوٹنگ ہراسانی کا انکشاف
عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ کراچی میں سرکاری محکموں میں تین ہزار سے زائد اسامیاں خالی ہیں، مگر پڑھے لکھے معذور افراد کو سرکاری ملازمتیں نہیں دی جا رہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ قانون کے مطابق سرکاری ملازمتوں میں 5 فیصد معذور کوٹہ مختص ہے اور عدالت کو اس پر عملدرآمد یقینی بنانا چاہیے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست گزار کو 3 ماہ میں ملازمت دینے کا حکم جاری کر دیا۔