تعارفی سیشن کے ساتھ بجٹ مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے، جبکہ نئے وفاقی بجٹ کی تیاری آئی ایم ایف وفد کے ساتھ مشاورت سے کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ کے درمیان اہم ملاقاتیں شیڈول کی گئی ہیں، جبکہ آئی ایم ایف وفد اور اسٹیٹ بینک حکام کے درمیان مذاکرات بھی طے ہیں۔
پہلا ٹی ٹوئنٹی: عائشہ ظفر کی تیز ترین سنچری، پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کو 153 رنز سے ہرا دیا
وزارت خزانہ کے حکام اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں نئے بجٹ اہداف، ٹیکس ریونیو اور مالیاتی اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جبکہ توانائی شعبے میں اصلاحات اور نجکاری کے عمل میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی تیاریاں آئندہ ہفتے تک مکمل کر لی جائیں گی، جبکہ بجٹ موجودہ معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کی مشاورت سے طے کیے گئے اہداف کی پارلیمنٹ سے منظوری حاصل کی جائے گی، کیونکہ آئی ایم ایف کی جانب سے مقررہ اہداف کی پارلیمانی منظوری کو لازمی شرط قرار دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ بجٹ مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف وفد 20 مئی تک پاکستان میں موجود رہے گا۔