Gas Leakage Web ad 1

سپارکو نے ذوالحج کے چاند اور عید الاضحیٰ کی تاریخ سے متعلق پیشگوئی کردی

0

سپارکو کے مطابق ذوالحج 1447 ہجری کے چاند کی متوقع رویت سے متعلق پیشگوئی جاری کر دی گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

سپارکو کا کہنا ہے کہ ذوالحج کا نیا چاند 17 مئی 2026 کو رات 1 بج کر 1 منٹ پر پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق پیدا ہونے کی توقع ہے۔ اسی دن غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 18 گھنٹے 30 منٹ ہوگی۔

ڈھاکا ٹیسٹ: بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کیلیے 268 رنز کا ہدف دے دیا
ادارے کے مطابق 17 مئی 2026 کو پاکستان کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب ماہتاب کے درمیان تقریباً 60 منٹ کا وقفہ متوقع ہے، جس کی بنیاد پر چاند نظر آنے کے امکانات موافق قرار دیے گئے ہیں، بشرطیکہ موسم صاف ہو اور افق واضح ہو۔

سپارکو کے مطابق یکم ذوالحج 1447 ہجری 18 مئی 2026 بروز پیر متوقع ہے، جو ماہ ذوالقعدہ کے اختتام کی علامت ہوگی۔

ادارے نے امکان ظاہر کیا ہے کہ عیدالاضحیٰ 27 مئی کو ہو سکتی ہے، تاہم حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی، جو ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کی بنیاد پر اسلامی مہینوں کے آغاز کا اعلان کرتی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.