Gas Leakage Web ad 1

جدید جینیاتی ٹیکنالوجی، زرعی ترقی اور لائیو اسٹاک منصوبوں میں نمایاں پیشرفت

0

گرین پاکستان انیشی ایٹو کے تحت جدید جینیاتی ٹیکنالوجی، زرعی ترقی اور لائیو اسٹاک منصوبوں میں نمایاں پیشرفت سامنے آئی ہے۔ اس منصوبے کے تحت جدید ٹیکنالوجی اور کارپوریٹ فارمنگ کے ذریعے زرعی اور لائیو اسٹاک شعبے کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

سی ای او ڈیزی پرائیویٹ لمیٹڈ پروفیسر ڈاکٹر دانش صالحین کے مطابق ڈیزی پرائیویٹ لمیٹڈ 6500 ایکڑ سے زائد رقبے پر جدید زراعت اور لائیو اسٹاک منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ کمپنی رکھ غلاماں میں 2000 ایکڑ جبکہ بہاولپور میں 4500 ایکڑ کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔

لاہور، سی سی ڈی کی کارروائیوں میں 3 منشیات فروش مارے گئے

ڈاکٹر دانش صالحین کے مطابق آئی وی ایف ٹیکنالوجی اور جدید نسلوں کے ایمبریوز کے ذریعے کسانوں کو کم لاگت میں اعلیٰ نسل کے جانور فراہم کیے جا رہے ہیں، جس سے دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ ممکن ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ جدید جینیاتی ٹیکنالوجی پاکستان کی لائیو اسٹاک صنعت کو تیزی سے ترقی دے سکتی ہے اور کسانوں کی آمدن میں بھی اضافہ ہوگا۔

ٹیم ممبر شاہد سعید کے مطابق رکھ غلاماں میں روہا فارم کے نام سے منصوبے پر کام جاری ہے، جہاں 10 سینٹرل پیوٹ نصب کیے جا چکے ہیں جبکہ ایک پیوٹ پر فصل تیار ہو چکی ہے۔ ان کے مطابق تقریباً 1500 ایکڑ رقبہ آباد کیا جا چکا ہے جبکہ مزید 500 ایکڑ پر کام جاری ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.