سونا ویلفئیر فاؤنڈیشن نے او ٹی ایف اور پی پی اے ایف کے اشتراک سے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں تاریخی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ راولپنڈی میں 29 اپریل 2026 کو جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، سونا ویلفیئر فاؤنڈیشن (ایس ڈبلیو ایف)، جو ایف ایف سی کی عملدرآمدی شراکت دار تنظیم ہے، کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے متنوع اقدامات کے ذریعے قومی ترقی کے فروغ میں مسلسل کردار ادا کر رہی ہے۔ اپنی جاری کاوشوں کو مزید وسعت دیتے ہوئے، ایس ڈبلیو ایف نے دو سو چھتیس ملین روپے مالیت کے دو انقلابی اسکالرشپ اور صحت پروگراموں کا آغاز کیا ہے۔
پاکستان کی کوششوں سے جنگ بندی ہوئی، توسیع بھی کی گئی جو تاحال برقرار ہے: وزیراعظم
سونا ویلفیئر فاؤنڈیشن نے پاکستان پاورٹی ایلیوی ایشن فنڈ (پی پی اے ایف) کے اشتراک سے مربوط صحت، بحالی اور جامع تعلیم کے نظام کا آغاز کیا ہے، جبکہ اورنج ٹری فاؤنڈیشن (او ٹی ایف) کے تعاون سے ایس ڈبلیو ایف ایکس او ٹی ایف اسکالرشپ پروگرام بھی متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت سندھ، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے طلبہ کو کسی بھی یونیورسٹی میں کسی بھی ڈگری پروگرام کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپس فراہم کی جائیں گی۔
افتتاحی تقریب میں منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او ایف ایف سی و چیئرمین سونا ویلفیئر فاؤنڈیشن جناب جہانگیر پراچہ، سی ای او پی پی اے ایف جناب نادر بارچ، سی ای او گلوبل او ٹی ایف جناب عمر متین اللہ والا سمیت تینوں اداروں کی سینئر قیادت نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر کموڈور (ریٹائرڈ) سید فاروق احمد بخاری، چیف آپریٹنگ آفیسر (ایس ڈبلیو ایف) نے کہا کہ یہ پروگرامز اس بنیادی اصول پر مبنی ہیں کہ کوئی بھی کاروبار اس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتا جب تک اس کے اردگرد کی کمیونٹی کامیاب نہ ہو، ان اقدامات کے ذریعے دو سو چھتیس ملین روپے کی سرمایہ کاری کرتے ہوئے ہم سندھ، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے نوجوانوں کو غربت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے درکار وسائل فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پروگرام تعلیمی معیار کی بہتری اور صحت و بحالی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ذریعے کمیونٹیز کو مضبوط بنائیں گے، اور بالآخر ایک زیادہ باہمت، خود کفیل اور پائیدار معاشرے کی تشکیل میں مددگار ثابت ہوں گے۔
ان اقدامات کے ذریعے سونا ویلفیئر فاؤنڈیشن اور اس کے شراکت دار مؤثر سماجی سرمایہ کاری میں ایک نمایاں معیار قائم کرتے ہوئے جامع تعلیم اور مربوط صحت کے فروغ کے ذریعے ایک روشن، زیادہ منصفانہ اور خوشحال مستقبل کی جانب پیش رفت جاری رکھے ہوئے ہیں۔