Gas Leakage Web ad 1

پاکستانی طلبہ نے ترکیہ میں ثقافتی رنگ بکھیر دیے، ترک صدر رجب طیب اردگان سے تاریخی ملاقات

0

پاکستانی طلبہ نے ترکیہ میں ثقافتی رنگ بکھیر دیے اور ترک صدر رجب طیب اردگان سے تاریخی ملاقات بھی کی۔ پاک-ترک معارف انٹرنیشنل اسکولز اینڈ کالجز کے طلبہ نے ترکیہ میں منعقد ہونے والی دو اہم بین الاقوامی تقریبات میں شرکت کر کے پاکستان کا نام روشن کیا اور ملکی ثقافت و صلاحیتوں کو عالمی سطح پر اجاگر کیا۔

Gas Leakage Web ad 2

پاکستان کی کوششوں سے جنگ بندی ہوئی، توسیع بھی کی گئی جو تاحال برقرار ہے: وزیراعظم

لاہور کے ڈریم گارڈن اور آصفہ عرفان کیمپس کے طلبہ نے اٹھارہ سے پچیس اپریل کو استنبول میں ہونے والے انٹرنیشنل بریڈ فیسٹیول میں شرکت کی، جہاں مختلف ممالک کے وفود نے ثقافتی ہم آہنگی اور دوستی کو فروغ دیا۔ طلبہ نے گورنر ہاؤس کے دورے کے دوران یادگاری تحائف پیش کیے اور روایتی پاکستانی نان تیار کیا، جسے مہمانوں نے بے حد سراہا۔ اسی دوران، اسلام آباد کے چک شہزاد اور جی-دس کیمپس کے طلبہ نے انقرہ میں ترک ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن کے زیر اہتمام اڑتالیسویں انٹرنیشنل تئیس اپریل چلڈرنز فیسٹیول میں شرکت کی۔

طلبہ نے ”اے میرے وطن“ پر شاندار ثقافتی پرفارمنس پیش کر کے حاضرین کو متاثر کیا۔ تقریبات کے دوران طلبہ کو رجب طیب اردوان سے ملاقات کا اعزاز بھی حاصل ہوا، جس نے اس دورے کو یادگار بنا دیا۔ یہ کامیابیاں پاک-ترک معارف کے اس عزم کی عکاسی کرتی ہیں کہ طلبہ کو عالمی مواقع فراہم کیے جائیں اور انہیں پاکستان کے سفیر کے طور پر تیار کیا جائے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.