Gas Leakage Web ad 1

سی ڈی اے میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے, ڈائریکٹر جنرل واٹر کی بحالی پر تاجر برادری ،عوامی حلقوں کا چئیرمین سی ڈی اے کا شکریہ

0

اسلام آباد میں وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر سابق چیئرمین محمد علی رندھاوا کی جانب سے او ایس ڈی بنائے گئے 19 افسران کو دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔ ان میں گریڈ 19 کے سردار خان زمری کو ڈائریکٹر جنرل واٹر تعینات کیا گیا ہے، جس پر تاجر برادری اور عوامی حلقوں نے چیئرمین سی ڈی اے کا شکریہ ادا کیا ہے اور ان کی خدمات کو سراہا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

مزید تقرریوں میں وسیم صابر کو ڈائریکٹر جنرل ای اینڈ ڈی ایم، حبیب اللہ شیخ کو ڈی جی انفراسٹرکچر، سردار خان زمرد کو ڈی جی واٹر اسلام آباد، رانا طارق کو ڈپٹی ڈی جی میٹرو بس سروس، عبدالفتح ماکو کو ڈائریکٹر پی ایم ہاؤس اور ڈاکٹر عمر صغیر کو ڈائریکٹر پارلیمنٹ لاجز تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اعجاز احسن، عمار ادریس، عابد فاروق، کاشف انور، علی اصغر، ناصر عباس، عارف علی اور ثنا اللہ کو بھی ان کے عہدوں پر بحال کر دیا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.