Gas Leakage Web ad 1

حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2ملزمان لاہور سے گرفتار

0

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

Gas Leakage Web ad 2

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد رضوان اور محمد عدنان کے ناموں سے ہوئی ہے، جنہیں ایڈن سٹی لاہور میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی نیکسٹ جین سیفٹی ایپ کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے کاروبار میں ملوث تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان سے مجموعی طور پر 91 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان سے موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی و غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد بھی حاصل کیے گئے ہیں۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.