پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ڈائریکٹر سید نور نے اپنی نئی فلم کے لیے ہیروئن کی تلاش میں پیش آنے والی مشکلات کا اظہار کیا ہے۔
ایک انٹرویو میں سید نور نے کہا کہ ماضی میں اداکار زیادہ تعاون کرنے والے ہوتے تھے، تاہم اب صورتحال بدل گئی ہے۔ ان کے مطابق وہ نئے اداکاروں کے ساتھ کام کر رہے ہیں لیکن انہیں یہ بات سننے میں آئی ہے کہ بعض اداکار اب سیکرٹری، پرسنل میک اپ اور ہیئر ڈریسر کی سہولت، بزنس کلاس ٹکٹ اور وینیٹی وین جیسے تقاضے کرتے ہیں۔
ٹکٹیں مہنگی ہونے کی وجہ سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہو کا عالم
انہوں نے کہا کہ اس طرزِ عمل کے باعث اداکاروں کی توجہ کام کے بجائے دیگر سہولتوں کی طرف زیادہ ہوتی جا رہی ہے، اور جو پروڈکشنز ان اخراجات کو برداشت کر سکتی ہیں وہ ایسا کرتی ہیں، جبکہ وہ خود اس پوزیشن میں نہیں ہیں۔ سید نور کے مطابق وہ اپنی پوری کیریئر میں زیادہ تر نئے چہروں کے ساتھ کام کرتے آئے ہیں۔
سید نور نے مزید کہا کہ وہ ان مطالبات کو "نخرے” نہیں بلکہ "پروٹوکولز” سمجھتے ہیں، تاہم اسی صورتحال کے باعث انہیں اپنی نئی فلم “چوڑیاں 2” کے لیے ہیروئن کی کاسٹ کے انتخاب میں مشکلات کا سامنا ہے۔