Gas Leakage Web ad 1

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی اسلام آباد سے عمان روانہ

0

پاکستان کے دورے پر آئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں کے بعد اسلام آباد سے مسقط روانہ ہو گئے۔

Gas Leakage Web ad 2

دشمن انفراسٹرکچر کو نشانہ بنا کر عوام کو بددل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر

عباس عراقچی اور ان کا وفد نور خان ایئربیس سے واپس روانہ ہوا، جہاں پاکستانی اعلیٰ حکام، ایران کے سفیر اور ایرانی سفارت خانے کے عہدیداروں نے وفد کو الوداع کیا۔

ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ مسقط پہنچنے کے بعد روس کے دارالحکومت ماسکو کا بھی دورہ کریں گے، جہاں ان کی روسی حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

اس سے قبل عباس عراقچی نے اپنے وفد کے ہمراہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

ملاقات کے بعد جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ان کے وفد سے ملاقات پر خوشی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران علاقائی صورتحال پر نہایت خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ خطے میں جاری پیش رفت پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور سفارتی روابط کے فروغ کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.